18

سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی کو رہا کردیا گیا

لاہور: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کردیا گیا ہے۔ حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی ختم کرکے انہیں رہا کردیا ہے۔ ان کی رہائی کوٹ لکھپت جیل سے عمل میں آئی ہے۔ گزشتہ ہفتے حکومت نے سعد رضوی سمیت ٹی ایل پی کے کئی رہنماؤں کے نام فورتھ شیڈول کی لسٹ سے نکالے تھے۔تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان نے سعد رضوی کی رہائی کی تصدیق کردی ہے۔واضح رہے کہ سعد رضوی کو رواں برس اپریل کے وسط میں لاہور پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں