51

پاپا اور پھوپھو سمجھ لیں 18 ویں ترمیم میں تبدیلی ضرور ہوگی: پی ٹی آئی

کراچی: فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ اٹھاریویں ترمیم کوئی خدا کا کلام نہیں اس میں تبدیلی لائیں گے، پیپلز پارٹی زرداری کی گرفتاری کے خوف میں مبتلا ہے، بدعنوانی کے باوجود شہبار شریف نے لاہور کو بدل دیا۔ انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس کے دوران سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی پیپلزپارٹی پر برس پڑے اور کہا تحریک انصاف صوبوں کی طاقت پر یقین رکھتی ہے، اسلام اباد میں مارچ کی دھمکی دینے والے سن لیں ہمیں بھی مارچ کے ذریعے جواب دینا آتا ہے، 11 سال اقتدار کے باوجود مسائل جوں کے توں ہیں، پیپلزپارٹی نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ماضی میں بہت زیادہ قرضہ لیا گیا، لوکل گورنمنٹ کو اٹھارہویں ترمیم کے تحت اختیار نہیں دیئے گئے، ملک کی سب سے بڑی بیماری زرداری ہے، جلد جیل جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہم نے کہا تھا آئی ایم ایف نہیں جائیں گے، کشکول توڑ دیں گے، آخری بار آئی ایم ایف جا رہے ہیں، ایکسپورٹ ٹارگٹ پورے نہیں ہوئے۔ رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے 27 اپریل کو حکیم سعید گراونڈ میں تیئس واں یوم تاسیس منانے کا اعلان بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں