16

ہرنائی میں فائرنگ سے کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق

ہرنائی: شاہرگ کے علاقے ذالاوان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق ہرنائی میں شاہرگ کے علاقے ذالاوان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدوروں کو ہلاک کردیا، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق مزدروں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے تاہم لاشیں اسپتال منتقل کرنے کے لئے لیویز فورس روانہ کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں