3

ٹیکس چوری کا الزام :ٹرمپ کی بڑی بہن نے ریٹائرمنٹ لے لی

واشنگٹن : فیڈرل اپیلٹ جج کے عہدے پر تعینات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بہن میری این ٹرمپ بیری نے ٹیکس چوری کے الزام کے بعد ریٹائرمنٹ لے لی ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ بیری اور ان کی فیملی پر اپنی وراثتی جائیداد میں ٹیکس بے قاعدگیوں کا الزام تھا ،ٹرمپ بیری نے فروری میں اپنے خلاف ہونے والی شکایت کے دس دن بعد ہی ریٹائرمنٹ کی درخواست دی تھی۔ عدالت کی طرف سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق ریٹائرمنٹ کی وجہ سے ان کے خلاف درخواستوں پر کارروائی روک دی گئی ہے ۔ ٹرمپ کی بہن فیڈرل اپیلٹ جج ٹرمپ بیری پر فروری میں ٹیکس بے قاعدگیوں کا الزام لگا ریٹائرمنٹ کی درخواست پر شکایتوں پر کارروائی روک دی گئی:عدالت کابیان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں