16

مریم مختار شہید بھی ہیں جن کا شمار ہمارے قومی ہیروز میں ہوتا ہے۔ظہیر عباس چوہدری

برمنگھم: پاکستان تحریک انصاف برمنگھم کے جنرل سیکریٹری ظہیر عباس چوہدری ایڈووکیٹ نےپاکستان ایئر فورس کی پہلی شہید خاتون پائلٹ وفلائنگ آفیسر مریم مختیار کی چھٹی برسی کے حوالے سے کہا ہے کہ وطن عزیز کی اس بہادر بیٹی کی داستان شجاعت آج بھی یاد کی جاتی ہے اس کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔ وطن عزیز کیلئے جہاں ہمارے اکابرین ملت ، شہدائے وطن اور دیگر نے ملک کی حرمت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اس میں خواتین کا کردار کسی طرح سے کم نہیں ہے ۔ شجاعت و بہادری کی پیکر خواتین ملک پاسبانی کیلئے اور دفاع وطن کا عزم لئے پاک فوج ، پولیس فورس اور دیگر محازوں پر اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصرودف عمل ہیں اور اس ملک کی خاطر ، اس عوام کی خاطر ان کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتیں اور ہر وقت مر مٹنے کیلئے ہر دم تیار رہتی ہیں ایسی ہی ایک بہادر بیٹی کا نام مریم مختار تھا جو شہید ہوئیں اور دنیا و آخرت میں سرخرو ٹھہریں۔انسان کی جان جب کسی خطرے میں گھر جائے، تو وہ عموماً اپنی زندگی بچانے کی فکر کرتا ہے۔تب صرف انتہائی دلیر ہی موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنی جان پہ دوسروں کی زندگیاں مقدم رکھتے اور انھیں بچا لیتے ہیں۔ ایسے ہی جی دار اور مثالی لوگوں میں سے ایک مریم مختار شہید بھی ہیں جن کا شمار ہمارے قومی ہیروز میں ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں