29

سیف اور کرینہ بیٹے کی تصاویر اور ویڈیوبنانے پر غصے میں آگئے

ممبئی : بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان اپنے بیٹے کی بہت زیادہ تصاویر اور ویڈیوز بنائے جانے پر غصے میں آگئے ۔دونوں میاں بیوی بھارتی میڈیا کی اس عادت سے بے حد پریشان ہیں اور کئی بارمیڈیا سے درخواست کرچکے ہیں کہ وہ تیمور کی اتنی ویڈیوز اور تصاویر نہ لیں کیوں کہ اس عمل سے اس کے ذہن پر صحیح اثر نہیں پڑے گا۔گزشتہ روز ممبئی ائیرپورٹ پر دونوں اپنے بیٹے کیساتھ موجود تھے اور میڈیا ویڈیوزاور تصاویر بنارہاتھاجس پر سیف علی خان نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بس کرو بچہ اندھا ہوجائیگا۔ بس کرو بچہ اندھاہوجائیگا،ممبئی ائیرپورٹ پر سیف علی خان کامیڈیا پرغصے کا اظہار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں