3

گھوٹکی: معمولی تنازع پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

گھوٹکی:  پولیس نے لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔گھوٹکی کے نواحی علاقے امید علی پتافی میں مویشی کھیتوں میں داخل ہونے پر جھگڑا ہوا، مخالفین کی فائرنگ سے 3 چچا زاد بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے، ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں