3

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کیلئے اہل قرار

اسلام آباد (عباس ملک سے ) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر بننے کیلئے اہل قرار دے دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ آئین کے مطابق 45 سال سے کم عمر شخص صدر کے عہدے کا اہل نہیں۔ صادق سنجرانی کی عمر 45 سال سے کم ہونے پر درخواست دائر کی گئی تھی۔ صادق سنجرانی کے خلاف 21 جون 2018 کو درخواست دائرکی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 14 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں