4

سوڈان:کرفیو ختم, عمرالبشیر کی باقیات کا صفایا کر دینگے:ملٹری کونسل مظاہرے جاری سعودیہ کی امداد

خرطوم ،ریاض: سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے سربراہ عبدالفتح برہانی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سابق صدر عمرالبشیر کے خلاف مظاہروں کے تناظر میں گرفتار کیے گئے تمام سیاسی قیدی رہا کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ملک میں انسانی حقوق کی ضمانتوں سے متعلق قوانین کے نفاذ کا اعلان بھی کیا اور کرفیو بھی ختم کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ دو برس کے عرصے میں حکومت ملک کے سویلین نمائندوں کے حوالے کر دی جائے گی جبکہ سابق صدر عمر البشیر کی تمام باقیات کا خاتمہ کرتے ہوئے انکے ساتھیوں کو حکمران سیٹ اپ سے نکال دیا جائے گا۔ تاہم دارالحکومت خرطوم میں واقع فوجی ہیڈکوارٹرز کے ارد گرد ہزاروں مظاہرین جمع ہیں اور انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے فوج سے فوری اور بغیر کسی شرط کے 4 سال کیلئے سول حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ادھر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سوڈان کو درپیش مشکلات دور کرنے اور فوری انسانی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے سوڈان میں عبوری کونسل کے سربراہ جنرل عوض بن عوف کی سبکدوشی کے بعد لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان عبدالرحمان کو کونسل کا نیا چیئرمین مقررکرنے کا خیرمقدم کیا ہے ۔ انسانی حقوق سے متعلق قوانین نافذ،تمام سیاسی قیدی رہا کئے جارہے ، متحدہ عرب امارات کا عبوری کونسل کے نئے سربراہ کا خیرمقدم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں