6

بی جے پی نے پاکستانی نغمے کی دھن چرالی : سچ بولنے کی پاکستانی عادت بھی اپنا لیں : آصف غفور

نئی دلی : بھارتیہ جنتا پارٹی نے یوم پاکستان پر آئی ایس پی آر کی جانب سے ریلیز کردہ نغمے ‘‘ہر دل کی آواز پاکستان زندہ باد ’’ کی دھن کو چوری کرلیا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے ۔راجہ سنگھ کی اس حرکت پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے آپ نے ہمارے نغمے کی نقل کی ،اب سچ بولنے کی پاکستانی عادت بھی اپنا لیں ۔ بی جے پی رہنما راجہ سنگھ نے انتخابات میں ووٹروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایک نغمہ ریلیز کیا جو آئی ایس پی آر کے نغمے کی کاپی ہے ۔راجہ سنگھ نے 12اپریل کو ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ وہ 14اپریل کو ایک نغمہ ریلیز کرنے جارہے ہیں جو فوج کے نام کرتے ہیں لیکن اس نغمے کے بول اور دھن وہی ہے جو آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان پر ساحر علی بگا کی آواز میں نغمہ ریلیز کیا تھا۔ نغمہ ’’ہر دل کی آواز پاکستان زندہ باد ‘‘ آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان پر ریلیز کیا تھا،بی جے پی رہنما راجہ سنگھ نے کاپی کیا انتخابات میں ووٹروں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے راجہ سنگھ نے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ وہ نغمہ ریلیزکر رہے ہیں ، حرکت پرکڑی تنقید 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں