40

اسد عمر دورہ امریکا کے بعد وطن واپس، آج وزیر اعظم سے ملاقات کرینگے

اسلام آباد: (عباس ملک) اسد عمر دورہ امریکا کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، وزیر خزانہ آج وزیر اعظم سے ملاقات کرینگے۔اسد عمر وزیراعظم کو دورہ امریکا پر ملاقاتوں سے آگاہ کریں گے، آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں ہونے والی ملاقاتوں کی رپورٹ دیں گے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے نہ ہوسکا، چند روز میں مذاکرات کے شیڈول کا اعلان کیا جائیگا، آئی ایم ایف کا مشن رواں ماہ ہی پاکستان کا دورہ کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں