60

مسلمان ہندو سب پاکستانی، بلاول، قدیم شدانی دربار کا دورہ

میرپور ماتھیلو: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے میرپور ماتھیلو کے قریب حیات پتافی میں ہندوؤں کے قدیم شدانی دربار کا دورہ کیا، ـ جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، دربار کی انتظامیہ کی جانب سے انہیں تحائف بھی پیش کیے گئے ، اس موقع پر وہاں پر موجود افراد سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کا پورا پیسہ اپنے قبضے میں کر چکی ہے ، جو اس کو واپس کرنا ہوگا، ہم سب ملکر اپنے حقوق وفاق سے لیکر رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ گھوٹکی کے جلسہ عام میں عوام کا سمندر تھا، گھوٹکی کے عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اتنی عزت دی، ان کا کہنا تھا کہ ہندو ہو یا مسلمان ہم پاکستان کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، ہم سب پاکستانی ہیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حیات پتافی کیلئے ڈگری کالج، اسپتال اور روڈ کے لیے وہ وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کریں گے ۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں