22

جعلی اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پیش

اسلام آباد: جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پیش ہوگئیں، پیپلزپارٹی کی رہنما نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو بیان ریکارڈ کرائیں گی۔ نیب کی جانب سے فریال تالپور کو جوائنٹ وینچر کیس میں طلب کیا گیا ہے، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ سمیت دیگر بھی نیب میں پیش ہو چکے ہیں۔ یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوائنٹ وینچر کیس میں فریال تالپور کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 29 اپریل تک نیب کو گرفتاری سے روک دیا تھا۔ وکیل فاروق نائیک نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے ان کی مؤکل کو جعلی اکاؤنٹس کیس کی نئی انکوائری میں طلب کر رکھا ہے، پیشی کے دوران گرفتاری کا خدشہ ہے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں