3

جعلی اکاونٹس کیس: عبدالغنی مجید فیملی کی 2 خواتین پر سفری پابندیاں ختم

اسلام آباد: (عباس ملک) جعلی اکاؤنٹس کیس کے ایک مرکزی ملزم اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کی فیملی کی 2 خواتین کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم کر دی گئی۔ ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جی احمد مکرم اور قیصر مسعود نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کے روبرو پیش ہو کر بتایا کہ نور نمر مجید اور سارا ترین مجید پر سفری پابندیوں میں 30 دن مکمل ہونے کے بعد توسیع نہیں کی گئی۔ اس پر عدالت نے خواتین کی درخواست نمٹا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں