1

شریف خاندان کے تمام افراد کو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے:نفیسہ شاہ

اسلام آباد: (عباس ملک) پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ شریف فیملی کے تمام افراد کوعدالتوں کاسامنا کرناچاہئے لیکن حیر ت تحریک انصاف پر ہے جوایسے عمل کررہی ہے جیسے بالکل صاف ہیں ، تحریک انصاف کی بنیاد ہی منی لانڈرنگ ہے۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ شریف فیملی کے بارے میں تو ڈسکس کیا جارہاہے لیکن تحریک انصاف میں جوگردو غبار ہے اس پر ٹاک شوز کیوں نہیں ہوتے ؟ جہانگیر ترین اور خسروبختیار کے معاملات میڈیا پر کیوں نہیں آتے ؟ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین سولہ ہزار ایکڑ رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں، پرویز مشرف سے پہلے کے ان کے اثاثے دیکھ لیں تو زمین آسمان کا فرق نظر آتا ہے ، یہ دہر امعیار کیوں روا رکھا جارہاہے جب حکومت بے نامی اکاﺅنٹس کو مسترد کرتی ہے تو پھر یہ ایمنسٹی کا کیا معاملہ ہے ؟ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کے تمام افراد کوعدالتوں کاسامنا کرناچاہئے لیکن حیر ت تحریک انصاف پر ہے جوایسے عمل کررہی ہے جیسے بالکل صاف ہیں ، تحریک انصاف کی بنیاد ہی منی لانڈرنگ ہے ، بنی گالا پر بھی ایک جے آئی ٹی بننی چاہئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں