18

دنیا بھر میں خسرے کے واقعات میں 300 فیصد اضافہ

واشنگٹن: دنیا بھر میں خسرے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اس سال گزشتہ برس کے مقابلے میں اب تک 300 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔صرف امریکا میں ہی سال 2000 کے مقابلے میں خسرے کے سب سے زیادہ واقعات دیکھے گئے ہیں اور گزشتہ ہفتے نیویارک نے عوامی صحت کی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ لیکن اس سال کے صرف تین ماہ میں پوری دنیا میں خسرے کے 110000 مریض رپورٹ ہوئے ہیں اور ان میں اکثریت بچوں کی ہے۔ جان لیوا چھوت کا یہ مرض تکلیف دہ اور جان لیوا ثابت ہوتا ہے اور پوری دنیا میں اب بھی سالانہ ایک لاکھ لوگ اس سے لقمہ اجل بن رہے ہیں۔پھر دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں بچے ایسے ہیں جنہیں خسرے سے بچاؤ کی ویکسین نہیں دی گئی اور اب وہ اس متعدی مرض کے نشانے پر ہوسکتے ہیں۔ یہاں تک کہ ماہرین نے خسرے کی نئی وبا کا خدشہ بھی ظاہر کردیا ہے۔ غریب، صحت و صفائی کے فقدان اور ویکسین سے دور رہنے والے بچوں میں اس کے حملے کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں