19

کپتان کا سب سے بڑا کھلاڑی آؤٹ، اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑ دی

اسلام آباد(عباس ملک سے ) اسد عمر نے وزارت خزانہ کا قلمدان چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں میں وزارت خزانہ چھوڑ کر وزارت توانائی لے لوں مگر وزارت خزانہ کے بدلے توانائی کا محکمہ نہیں لوں گا۔  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا عمران خان سے کہہ دیا کابینہ میں کوئی عہدہ نہیں لوں گا، میرا یقین ہے کہ پاکستان کیلئے عمران خان امید ہیں، ہم انشااللہ نیاپاکستان بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں