63

ٹیچر نے بال بڑے رکھنے پر درجنوں طلباء کے آدھے بال کاٹ ڈالے

وہاڑی: گورنمنٹ مڈل سکول 101چک نمبر101 ڈبلیو بی میں پی ٹی ای ٹیچر نے بال بڑے رکھنے پر درجنوں طلباء کے آدھے بال کاٹ ڈالے ، بے ڈھنگے بال کٹنے پربچے سکول جانے سے گریزاں ، درجنوں بچوں کے والدین نے پریشان ہو کر بچوں کے سر مکمل طور پر منڈوا دیے ،بچوں اور والدین کا شدید احتجاج اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ مڈل سکول 101 ڈبلیو بی میں استاد نے سزا کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا پی ٹی ای ٹیچر نے طلبا ء کے بال بڑے رکھنے پر دجنوں بچوں کے بالوں کو کٹ لگا دیے سر کے بال برابر کروانے کیلئے بچوں کے والدین نے مکمل سر منڈوادیئے بچوں نے سکول جانے سے انکار کر دیا جس سے والدین شدید پریشانی کا شکار ہیں واقعہ کے بعد پی ٹی ای ٹیچرمحمد شعیب سکول سے غائب ہوگیا اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر ہیڈ ماسٹر محمد طفیل نے بتایا کہ میں اور میرا سٹاف پڑھانے میں مصروف تھے واقعہ کا علم ہوتے ہی پی ٹی ٹیچر کوبچوں کے سر مونڈنے سے منع کردیا اور سکول ٹیچر کے خلاف محکمانہ انکوائری عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے بچے احساس کمتری کا شکار ہیں پی ٹی ای ماسٹر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں