8

بہن اور بھانجی کے قاتل کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ

لاہور: ماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت نے اپنی ہی بہن اور بھانجی کے دوہرے قتل میں ملوث ملزم کو پانچ دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ۔ تفتیشی افسر تھانہ لٹن روڈ نے ملزم عثمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نشے کا عادی ہے ۔ ملزم نے نشہ کرنے کے لیے بہن سے پیسے مانگے اور بہن کے انکار کرنے پر ملزم نے چائے میں نشہ آور گولیاں ملائیں۔ ملزم نے سونے کی بالیاں اتار کر اپنی بہن اور اسکی بیٹی کو گلا دبا کر قتل کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں