14

پاکستان‘ہانگ کانگ کے درمیان تعاون بڑھایا جائیگا:وفاقی چیمبر

لاہور: وفاقی چیمبر کے ریجنل چیئرمین عبدالرؤف مختار نے کہا ہے کہ ’’سی پیک ‘‘تاجروں کو اپنا سامان گوادر پورٹ کے ذریعے دنیا میں منتقل کرنے کے قابل بنائے گا۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے بہت گنجائش موجود ہے۔ ہانگ کانگ کی کئی کمپنیوں کے پاکستان میں مستقل دفاتر ہیں جو ہمارے ملک پر اعتماد کی گواہی دیتے ہیں۔ پاکستا ن ہانگ کانگ کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتاہے۔گزشتہ روز ہانگ کانگ کے کاروباری وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھایا جائے گا۔پاکستان کی لبرل تجارتی پالیسیوں نے ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں کو بے شمار مواقع فراہم کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہانگ کانگ کی کاروباری برادری بھی سی پیک کا حصہ بنے جو دونوں ممالک کے لئے باہمی تجارت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں