13

زیبا نے مرحوم شوہرمحمد علی کی یادوں کو انمول اثاثہ قراردیدیا

کراچی : اداکارہ زیبا نے کہا ہے کہ وہ خوش نصیب ہیں جو انہیں زندگی میں محمد علی جیسے عظیم شوہرکی رفاقت نصیب ہوئی، ازدواجی زندگی کے 38 برس ان کے ساتھ گزارے ان کو فراموش کرنا ممکن نہیں ،اپنی باقی زندگی ان کی یادوں کے سہارے گزار رہی ہوں ،جو لوگ محمد علی سے پیار کرتے ہیں ان کی قدر کرتی ہوں ،کوئی ان کے لئے دو لفظ بھی کہے وہ میرے لئے کسی خزانے سے کم نہیں ۔ لیجنڈ اداکار محمد علی کی 88 ویں سالگرہ کے موقع پر روزنامہ دنیا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ان کی بیوہ اور ماضی کی معروف اداکارہ زیبا نے کہاکہ محمد علی کی یادیں میری زندگی کا انمول اثاثہ ہیں ،جن کے ساتھ میں ساری زندگی گزار دوں گی ۔ علی زیب آرٹ سوسائٹی نے محمد علی کی سالگرہ کا جشن مناکر ثابت کردیا کہ وہ فنکار نواز ہیں ۔ اداکار منور سعید نے کہا محمد علی فنکاروں کے دکھ کو محسوس کرتے تھے ،وہ ایک قدآور انسان اورفنکار تھے ، محمد علی نے اپنے انداز سے فلمی صنعت کے وقار کو بھی بلند کیا،ان کی یادوں کے ان مٹ نقوش ہمارے ساتھ ہیں، مجھے فخر ہے کہ میں نے ان کے ساتھ کام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں