8

مونٹی کارلو ماسٹرزٹینس:نووک جوکووچ کو اپ سیٹ شکست

مناکو: فرانس میں جاری مونٹی کارلو ماسٹرز کے مینز سنگل کوارٹر فائنل مرحلے میں ٹاپ سیڈ سربیا کے نووک جوکووچ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا جب روس کے ڈینیئل میڈیڈیو نے انہیں سخت مقابلے کے بعد چھ،تین،چار،چھ اور چھ،دو سے مات دے کر لاسٹ فور راؤنڈ کیلئے نشست پکی کرلی۔سپینش کھلاڑی رافیل نڈال بھی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر گئے جب انہوں نے ارجنٹائن کے گائیڈو پیلا کیخلاف سات،چھ اور چھ،تین سے کامیابی یقینی بنا لی۔اٹالین پلیئر فیبیو فوگنینی نے کروشیا کے بورنا کورچ کو زیرکرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں