38

شہریوں نے اغوا کار پکڑ کر 5سالہ بچی بازیاب کرالی

فیصل آباد: شالیمار پارک میں شہریوں نے اغواکار پکڑ لیا ، پانچ سالہ مغوی بچی کوبازیاب کروالیا گیا، پولیس کے مطابق شالیمار پارک گلی نمبر تین کا رہائشی سعودی پلٹ عبدالغفاراپنی اہلیہ اور پانچ سالہ بیٹی حنا کو لے کر ڈاکٹر کے پاس دوائی لینے گیاتو اچانک اسکی بیٹی لاپتہ ہوگئی ، تلاش پر ایک شخص چک نمبر 68رب کا رہائشی اللہ رکھا اسے اٹھائے لے جارہا تھا جسے شہریوں نے پکڑ لیا اور دھنائی کے بعدپولیس کے حوالے کردیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے اس سے تفتیش شروع کردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں