104

سام سانگ تین اسکرین والے فولڈنگ فون پر کام کررہا ہے

سیؤل ، جنوبی کوریا: سام سنگ، اوپو اور ہواوے کے فولڈنگ فون ابھی عام بھی نہیں ہوئے ہیں کہ سام سنگ نے ٹرپل فولڈنگ فون پر کام شروع کردیا ہے۔ اس ضمن میں تین اسکرین کو کسی کاغذ کی طرح تہہ کرکے ایک عام جسامت کے فون میں تبدیل کیا جاسکے گا۔اس برس جون میں سام سنگ نے ٹرپل فولڈ فون کے حقِ ملکیت (پیٹنٹ) کی درخواست دائر کی تھی۔ اس کے بعد ورلڈ انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن) ڈبلیو آئی پی او کی ویب سائٹ پر پیٹنٹ کے بعض خاکے بھی نمایاں کئے گئے ہیں۔ ان خاکوں کی مدد سے لیٹس گو ڈجیٹل نامی ویب سائٹ نے سام سنگ ٹرپل فولڈ کی ایک تصوراتی شکل پیش کی ہے۔اس فون میں تین الگ الگ اسکرین ہوں گے جو کھلنے پر ایک وسیع ڈسپلے ظاہر کریں گے۔ تاہم ایک حصہ اندر کی جانب اور دوسرا باہر کی جانب فولڈ ہوگا یعنی زیڈ کی شکل اختیار کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں