39

مصر سے تزویراتی تعلقات مضبوط تر بنائیں گے ، شاہ سلمان

ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مصری صدر السیسی کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور تزویراتی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کیا جائے گا۔سعودی فرمانروا کی طرف سے مصری صدر کے لئے نیک تمناؤں پرمبنی مکتوب ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ذریعے ان تک پہنچایا گیا۔ اس مکتوب میں سعودی فرمانروا نے مصر کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون اور تذویراتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور انہیں وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ، انتہا پسندی سے نمٹنے ، علاقائی اور عالمی امور میں سعودی عرب اور مصر مل کر اپنا سفر جاری رکھیں گے ۔ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مل کر سفر جاری رکھیں گے :مصری صدر کو مکتوب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں