16

بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس ،37ممالک شرکت کرینگے :چین

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام پر کانفرنس میں 37ممالک کے رہنما اور شمالی کوریا کے نمائندے شرکت کریں گے ۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ کانفرنس میں شرکت کرنیوالے بیشتر ممالک کیساتھ بیجنگ کے اچھے تعلقات رہے ہیں جن میں جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی یورپ کے وہ ملک شامل ہیں جوکہ سابق سوویت بلاک کے رکن تھے ۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن سے اعلیٰ سطحی وفد شریک نہیں ہو گا جبکہ ہمسایہ ملک شمالی کوریا سے ایک وفد شرکت کرے گا۔ یہ معاشی تعاون کے پروگرام پر معمول کی ایک کانفرنس ہے کسی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ دوسروں کو اس میں شرکت سے روکے ۔ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں کو قرضوں کا جال قرا ردینے کے الزام پر انہوں نے کہا کہ وہ جو کچھ کرنے کے قابل نہیں انہیں دوسروں کو ایسا کرنے سے روکنا نہیں چاہیے ۔ اس قسم کی غیر پیداواری سوچ سے دوسروں کی مدد نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے پارٹنرشپ جیو پولیٹیکل ہتھیار نہیں بلکہ تعاون کیلئے ایک پلیٹ فارم ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں