14

ٹرمپ کا لیبیا کے جنگی سردار کو ٹیلی فون ،قیام امن پر تبادلہ خیال

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ رواں ہفتے صدر ٹرمپ نے لیبیا کے رہنما خلفیہ حفتر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ وائٹ ہاؤس پریس آفس کے مطابق صدر ٹرمپ نے خلیفہ حفتر کیساتھ انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور لیبیا میں قیام امن اور استحکام پر بات کی۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے دہشت گردی اور لیبیا کے تیل کے ذخائر محفوظ بنانے میں فیلڈ مارشل حفتر کے کردار کا اعتراف کیا۔ دونوں رہنماؤں نے لیبیا کو مستحکم جمہوری ملک بنانے کے مشترکہ ویژن پر بھی بات کی۔ بتایا گیاہے کہ امریکی صدرنے لیبیا کے جنگی سردار سے 15اپریل کو ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اس بات کی کوئی وضاحت نہ کی کہ خلیفہ حفتر سے ٹیلی فونک رابطے کی خبر تاخیر سے کیوں جاری کی گئی ہے ۔ادھر فرانس نے لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی فوج کی حمایت اورمدد کے تاثر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس لیبیا میں متحارب فریقین کے درمیان جنگ کا حصہ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں