9

بلاامتیاز احتساب پر مافیا کی چیخیں بلند ہو رہی ہیں:فرخ حبیب

فیصل آباد (سپیشل رپورٹر) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاامتیاز احتساب پر کرپشن مافیا کی چیخیں بلند ہو رہی ہیں ۔ قومی خزانے لوٹنے والے گھبرائیں مت، کرپشن کیسز کا دلیری سے سامنا کریں۔ انہوں نے کہا غریب عوام کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے والوں کو اب گرفتاریوں اور احتساب کے عمل کا سامنا کرنا چاہئے ۔ سابق حکمرانوں کی کرپشن ،لوٹ مار اور ناقص معاشی پالیسیوں اور ترجیحات کے باعث عوام ان گنت مسائل کا شکار ہیں ۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے بے گھر افراد کیلئے خوشی اور خوشحالی کا پیغام ہیں ۔ نئے پاکستان ہاؤسنگ منصوبے سے 40 سے زیادہ انڈسٹریاں چلیں گی جس سے لوگوں کو روزگار کی فراہمی بھی ممکن ہو گی ۔ انہوں نے کہا عوامی مسائل کے حل کے لئے حکومت کی نیت بالکل صاف ہے ۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی سابق حکومتوں کی بداعمالیوں کی بنا پر پاکستان آج تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کامیابیوں کی طرف گامزن ہے ۔ قومی خزانے لوٹنے والے گھبرائیں مت ،کرپشن کیسز کا دلیری سے سامنا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں