39

پنجاب پولیس میں سرکلز پوسٹنگ کا معیار تبدیل نہ ہوسکا

لاہور: پولیس میں سرکلز پوسٹنگ کا معیار تبدیل نہ ہوسکا۔ اے کیٹیگری میں صرف انتہائی شفاف ریکارڈ کے حامل افسروں کو شامل کرکے بطور سرکل افسر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی،جبکہ شکایات اور کرپشن کے الزامات کاسامنا کرنے والے افسروں کو بی اور سی کیٹیگریز میں رکھا گیا تھا۔ اے کیٹیگریز کے ڈی ایس پیز،اے ایس پیز اور انسپکٹروں کو سرکلز میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے ،لیکن 3برس گزرنے کے باوجود اے کیٹیگری سے متعلق احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں