56

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، متاثرہ وزراء غیر حاضر

اسلام آباد: (عباس ملک سے ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا۔ جس میں معیشت اور سیاسی صورتحال پر غور کے ساتھ ساتھ وفاقی کابینہ میں ردو بدل پر بات چیت کی گئی۔اجلاس کے دوران کابینہ میں ردو بدول سے متاثرہ وزراء غیر حاضر رہے۔ غیر حاضر رہنے والوں میں فواد چودھری، شہریار آفریدی اور غلام سرور ، سابق وزیر خزانہ اسد عمر اور سابق وزیر صحت عامر کیانی شامل ہیں۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ معاشی بحران کے حل کے لیے وزیراعظم نے اہم فیصلے کیے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو منانے جائوں گا۔ فواد چودھری سمیت سب ساتھ ہیں۔شیخ رشید نے بتایا کہ صرف ایک وزیر کو ہٹایا گیا ہے۔ وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کو ادویات کی قیمتوں کی وجہ سے نکالا گیا۔اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی وجہ سے معیشت کو خطرات لاحق تھے، دنیا میں خراب معیشت کی وجہ سے ملک ٹوٹتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کو تبدیل نہیں کیا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں