84

مردان پولیس کا اغواء کاروں کے خلاف بر وقت کاروائی، اغوائیگی کی کوشش ناکام مغوی بازیاب۔

مردان (شاہ باباحبیب عارف) پولیس کا اغواء کاروں کے خلاف بر وقت کاروائی، اغوائیگی کی کوشش ناکام مغوی بازیاب۔
تھانہ صدر پولیس نے سودخوری، منشیات فروشی، راہزنی، اغوائیگی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 08ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان سے منشیات، چوری شدہ موٹر سائیکل، موٹر کاریں،شہریوں سے لوٹی گئی رقم اور اسلحہ برآمد۔

مردان:= تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری احکامات کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ صدرعجب خان ہمراہ ٹیم نے بروقت کاروائی کے دوران رقم کے تنازعے پر اغوائیگی کی کوشش کو ناکام بنا تے ہوئے ملزمان جان محمد ولد میر علی سکنہ چارسدہ، سراج الدین ولد پائیو دین سکنہ سکندرے اور افتخار ولد بونیر شاہ سکنہ ڈیگئی کورونہ نستہ اغوائیگی کے دوران موقع پر گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مغوی شیراز ولد محمد زاہد سکنہ کنال روڈ مردان کو بحفاظت بازیاب کر کے ملزمان کو پابند سلا سل کیا گرفتار ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والے 02موٹر کاریں نمبری B-2323,ANY-306معہ پستول 9mmبرآمد ہو کر ان کے خلاف تھانہ صدر میں سود خوری اور اغوائیگی کے مقدمات درج کئے گئے۔اسی طرح بیرون ملک سے آنے والا مسافر سمیع اللہ ولد جلندرساکن ضلع اپر دیرسے اسلحے کی نوک پر راہزنی کرنے والے راہزن گروہ کے 02ملزمان نعیم ولد اقبال سکنہ ہاتھیان اور فضل امین ولد تمریز ساکن ٹوپی حال نرئے باجہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے شہری سے لوٹی گئی 60ہزار روپے مالیت کا سامان اور نقد رقم مبلغ 10ہزار روپے برآمد کیا گیا گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہیں۔اسکے علاوہ موٹر سائیکل چوری کے وارداتوں میں ملوث ملزم محمدولی ولد میر زمان سکنہ چھیل ہوتی مردان کو گرفتار کر کے ایک عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کیا گیاجبکہ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 02منشیات سمگلر محمد شعیب ولد بونیر گل سکنہ شمندروز کلے اور فواد زادہ ولد امیر زادہ سکنہ گرداس کلے کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 46گرام آئس اور ایک کلو سے زائد چرس برآمد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں