111

نازیہ شاہ بی بی ایک سوشل ورکر ہے اورخواتین کی فلاح وبہبود کے لیے جدوجہد کررہی ہے

مردان(شاہ باباحبیب عارف)  نازیہ شاہ بی بی ایک سوشل ورکر ہے اورخواتین کی فلاح وبہبود کے لیے جدوجہد کررہی ہے خیبر پختونخوا میں بے سہارا اور غریب خواتین کی ترقی، ان کے مسائل کے حل ،انسانیت کی خدمت اور انسانی حقوق خصوصاً عورتوں کے حقوق ان کومعاشی و معاشرتی اور سیاسی طور پر بااختیار بنانے کے لیے بے لوث خدمات کے اعتراف میں اُنکو کور کمانڈر خیبر پختونخوا لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے نازیہ شاہ بی بی کو گولڈ میڈل سے نوازا نازیہ شاہ بی بی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوٸے کہا کہ آج میں بہت خوش ہوں یہ اعزاز جومجھے گولڈ مڈل کیصورت میں ملا ہے میں اس پر اپنے پروردگار کی بڑی احسان مند ہوں اور اللہ تعالٰیﷻ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہوں جس نےآج میرے محنت کا صلہ اور بہت بڑی عزت بخشی اُنہوں کہا کہ یہ گولڈ میڈل میں ان جانبازوں کے نام کرتی ہوں جنہوں نے اس پاک سرزمین کی حفاظت کرتے ہوٸے بے مثال قربانیاں دی ہیں میں اُن بہادر شہیدوں کو سلام کیساتھ ساتھ اپنی طرف سے نذرانہ پیش کرتی ہوں ۔یہ ان شہیدوں کے نام جنہوں نے ہماری کل کی خاطر اپنے آج کو قربان کیا نازیہ شاہ بی بی کو گولڈ مڈل ملنے پر خیبرپُختونخوا کے مختلف سیاسی و فلاحی تنظیموں معززین علاقہ نے دلی مبارکباد پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں