6

کوئٹہ میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کی پیش گوئی

کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کوئٹہ میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ آج صبح شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت پانچ، قلات میں سات، بارکھان میں دس اور تربت میں دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ڈویڑن میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں