6

شاہد آفریدی کے الزامات سے کوئی فرق نہیں پڑتا:جاوید میانداد

کراچی: سابق قومی کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے الزامات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،ان کو جو بھی لکھنا تھا سو لکھ دیا لہٰذا ایسے تمام الزامات اللہ پر چھوڑتا ہوں کیونکہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ کسی کھلاڑی کو ٹیسٹ میچ کھلانے سے قبل نیٹ پریکٹس نہ کرائی جائے ۔جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ وہ سب کو نیٹ پریکٹس کرواتے تھے جس کی گواہی صلاح الدین صلو بھی دے سکتے ہیں۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اللہ کا ایک نظام ہے جس کے تحت برے آدمی کو ذلت اور اچھے کو عزت ملتی ہے اور انہیں اللہ نے بہت زیادہ عزت دی اور ساری دنیا میں لوگ ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ وہ پاکستان کی خدمت کرتے رہے ۔جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ پاکستانی کوچ کی حیثیت سے ہر کوئی ان کی مثال دیتا ہے کیونکہ انہوں نے خوف خدا کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں لہٰذا ان پر ایسے الزامات کا قطعی کوئی فرق نہیں پڑتا اور کہنے سننے کا سارا حساب قیامت کے روز ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں