10

مزدوری نہ ملنے پرغصے میں آکر تعمیرات کو ہتھوڑے سے توڑدیا

لندن : برطانوی کاؤنٹی چیشائر میں مزدوری کے تنازع پر ایک مزدور کو شدید غصہ آگیا جس کے بعد وہ آپے سے باہر ہوگیا اورکئی دنوں کی محنت کے بعد گاہک کے گھر کے صحن میں کی گئی تعمیرات کو ہتھوڑے سے خود ہی تباہ کرڈالا۔مزدور کے مطابق اسے تعمیرات کے عوض 7300پاؤنڈ زکی ادائیگی کی جانی تھی جو بار بار طلب کرنے کے باوجود نہیں کی گئی۔اس واقعہ کی ویڈ یو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اورصارفین نے ملاجلا ردعمل ظاہرکیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں