12

شہباز سینئر کا استعفیٰ منظور ،آصف باجوہ سیکرٹری پی ایچ ایف تعینات

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سیکرٹری شہبازاحمد سینئر کا استعفیٰ منظور کر کے ان کی جگہ آصف باجوہ کو سیکرٹری کے منصب پر فائز کردیا ہے جو کل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ۔گزشتہ چند ہفتوں سے شہباز سینئر کڑی تنقید کی زد میں تھے جس کے سبب پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔صدر پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ شہباز احمد سینئر نے ان کے ساتھ ساڑھے تین سال کا عرصہ سخت محنت کرتے ہوئے گزارا مگر انہوں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو ان کا استعفیٰ منظور کرنا پڑا لہٰذا اب ان کی جگہ آصف باجوہ کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات دیکھنے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں