6

200بھیڑوں نے دروازہ کھلا دیکھ کر گھر پر دھاوا بول دیا

لاس اینجلس : بن بلائے مہمان ہمیشہ ہی الجھن کا باعث بن جاتے ہیں اور اگر یہ مہمان ایک 2 نہیں 200 ہوں تو میزبان کی حالت کا تصور کیا جاسکتا ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک شخص کو بھی ایسے ہی 200 بن بلائے مہمانوں کو بھگتنا پڑ گیا، مزید ستم یہ کہ یہ مہمان انسان نہیں بلکہ 200 بھیڑیں تھیں۔سکاٹ روسو نامی شخص نے جب اپنے گھر کے آگے سے بھیڑیں گزرتی دیکھیں تو اپنی بیٹی کو ان کا نظارہ دکھانے کیلئے گھر کا بیرونی دروازہ کھول دیا تاہم یہ حرکت اسے خاصی مہنگی پڑی۔کھلا دروازہ دیکھ کر پہلے ایک بھیڑ نے اندر جھانکا اور اگلے ہی لمحے وہ گھر کی حدود میں گھس آئی۔ اس کے پیچھے چند مزید بھیڑیں اندر داخل ہوئیں اور اس سے پہلے کہ سکاٹ وہاں تک پہنچ کر دروازہ بند کرتا درجنوں بھیڑیں ایک ساتھ اندر گھس آئیں۔ یہ صورتحال گھر والوں کیلئے پریشان کن ہونے کے ساتھ ساتھ مضحکہ خیز بھی تھی۔ سکاٹ نے بھیڑوں کے قریب پہنچ کر شور مچایا تاکہ وہ ڈر کر یہاں سے بھاگ جائیں مگر بھیڑوں کے کان پر جوں تک نہ رینگی،پھر سکاٹ نے اپنی بیٹی کا کھلونا تمبورا اٹھا کر اسے بجانا شروع کردیا اور اس ترکیب نے کچھ کام کیااور بھیڑیں شور سے گھبرا کر باہر جانے لگیں۔ بن بلائے مہمان ہمیشہ ہی الجھن کا باعث بن جاتے ہیں اور اگر یہ مہمان ایک 2 نہیں 200 ہوں تو میزبان کی حالت کا تصور کیا جاسکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں