4

وزیراعظم آج راولپنڈی میں میٹرنیٹی اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے

راولپنڈی: وزیراعظم آج میٹرنیٹی اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج راولپنڈی میں میٹرنیٹی اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تقریب میں وزیراعلی ٰپنجاب عثمان بزدار بھی شریک ہوں گے۔ اسپتال کی تعمیردو سال میں مکمل ہوگی، منصوبے پر چھ ارب روپے لاگت آئے گی، اسپتال ایک سو پانچ کنال اراضی پر تعمیر ہوگا، اسپتال میں روزانہ پندرہ سو خواتین کا علاج کیا جائے گا۔ اسپتال میں پچیس بیڈ کی ایمرجنسی جبکہ بارہ جدید آپریشن تھیٹرز قائم ہوں گے، اسپتال میں لیبررومز اور انتہائی نگہداشت یونٹس قائم کئےجائیں گے۔وفاق کی جانب سے کابینہ ڈویژن کی سرپرستی میں اسپتال کا منصوبہ دو ہزار بیس میں مکمل ہوگا۔ راولپنڈی کے اصغرمال چوک کے قریب اسپتال کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ پنڈال بھی سج گیا ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید تقریب کے میزبان ہوں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شرکت کریں گے،تقریب میں وفاقی وزرا اور شعبہ صحت سے متعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہوں گےجبکہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا اسپتال کے مقام کا دورہ بھی کیا، وزیر ریلوے نے ساؤنڈ سسٹم، اسٹیج اور سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں