24

صرف 10 کلوگرام وزنی انجن جو مکمل ایندھن پر کار کو 1200 کلومیٹر چلاسکتا ہے

تل ابیب، اسرائیل:اسرائیلی انجینیئر نے دنیا کے سب سے چھوٹے مگر طاقتور ترین کار انجن بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ان کے مطابق صرف 22 پونڈ یا 10 کلوگرام وزنی انجن ایک عام ٹنکی بھرے ایندھن کے ساتھ فورڈ فیئسٹا جیسی کار کو 1200 کلومیٹر دور تک لے جاسکتا ہے۔ تل ابیب کےرہائشی شول یعقوبی نے برسوں کی محنت سے یہ انجن بنایا ہے جسے ایک بیگ میں رکھ کر کمر کے پیچھے باندھا جاسکتا ہے۔ اسے ایکوائرس انجن نے تیار کیا ہے جبکہ اس کے صرف ایک درجن کے لگ بھگ حرکتی پرزے ہیں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کے تمام جدید ترین انجنوں سے بھی 10 فیصد مؤثر ہے۔ کہ فی الحال یہ کڑی آزمائش سے گزر رہا ہے اور 2020 کے آخر تک تجارتی طور پر تیار ہوگا اور 2022 تک اسےگاڑیوں میں لگایا جاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں