4

امریکی صدر کی ایرانی قیادت کو ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کی پیشکش

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی قیادت کو ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تہران ان سے بات کرے تاکہ مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری پروگرام کے خاتمے کیلئے امریکا سے مذاکرات کرنے چاہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک میں کشیدگی کے پیش نظر فوجی تصادم کو مسترد نہیں کیا جا سکتا لیکن میں امید کرتا ہوں کہ ایسا نہیں ہو گا۔ امریکی صدر نے کہا ہم صرف چاہتے ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنائے اور اگر وہ مان جاتا ہے تو ہم اس کی ہر طرح سے مدد کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں