5

انوشکا شرما پاکستان کیخلاف ورلڈ کپ میچ نہیں دیکھ سکیں گی

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ورلڈ کپ2019ء کے دوران کھلاڑیوں کو اپنی بیگمات ساتھ لے جانے کی مشروط اجازت دے دی۔ بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں پر واضح کیا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے پہلے 21 روز تک اپنی بیگمات کو ساتھ نہیں رکھ سکیں گے ، اس کے بعد کھلاڑی اپنی بیگمات کے ساتھ 15 دن تک رہ سکتے ہیں، اس طرح 16 جون کو شیڈول پاک بھارت میچ کے موقع پر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اور دیگر کھلاڑیوں کی بیگمات موجود نہیں ہوں گی۔ ایک بھارتی اخبار کے مطابق گزشتہ کچھ دوروں کے دوران کرکٹ بورڈ کو کھلاڑیوں کے اہلخانہ کیلئے سہولیات فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث ورلڈ کپ کے دوران یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ کے دوران کرکٹرز کے اہلخانہ کو ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کرچکا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ ورلڈ کپ کا دورانیہ طویل ہونے اور میچز مختلف شہروں میں ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔آئی سی سی ورلڈ کپ30مئی سے14جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا اور بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ 5جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں