7

ہر بار چور ڈاکو کا راگ الاپنے سے نااہلی چھپ نہیں سکتی رانا ثناءاللہ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر بات پر چیخوں کی باتیں کرتی ہے، یہ عوام سندھ اور اپوزیشن کی چیخیں سننا چاہتے ہیں،ہر بار چور ڈاکو کا راگ الاپنے سے نااہلی چھپ نہیں سکتی ، پرویز خٹک کو کسی نے زور سے پھونک ماری تو پھر کیا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر بات پر چیخوں کی باتیں کرتی ہے، یہ عوام سندھ اور اپوزیشن کی چیخیں سننا چاہتے ہیں ،ہر بار چور ڈاکو کا راگ الاپنے سے نااہلی چھپ نہیں سکتی ، پرویز خٹک کو کسی نے زور سے پھونک ماری تو پھر کیا ہوگا؟ پرویز خٹک جیسے سینئر آدمی بھی ایسی باتیں کریں گے تو یہ ان کی بھول ہے ، موجودہ حکومت کی بھول ہے کہ ایوان میں شور شرابہ برپا کر  کے وہ اپنی نااہلی چھپائیں گے ، عوام ان سے ضرورپوچھے گی ،یہ جو اَب کر رہے ہیں یہ چیزیں صرف تین ماہ تک چل سکتی تھیں ، دس ماہ بعد اس قسم کی حرکتیں نہیں کی جاسکتیں ،آئی ایم ایف کا معاہدہ ہوگیا، بجٹ کے بعد یہ حکومت نہیں چل سکتی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں