6

ہراسانی کیس؛ عینی شاہد نے علی ظفر پر میشا شفیع کے الزام کو جھوٹ قرار دے دیا

لاہور:سیشن عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کے دوران علی ظفرکی گواہ اور عینی شاہد ماڈل کنزہ منیر نے میشا شفیع کے الزامات کو جھوٹ قراردے دیا۔لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکارعلی ظفر کی جانب سے میشاشفیع کےخلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں ادکار علی ظفر کی جانب سے ماڈل کنزہ منیر کی شہادت قلمبند کی گئی۔کنزہ منیر نے بیان دیتے ہوئے کہا میں نجی اسٹوڈیو میں موجود تھی جہاں میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا، اسٹوڈیو میں کنسرٹ کی ریہرسل چل رہی تھی، 10 سے 11 لوگ ریہرسل میں موجود تھے، 45 منٹ تک ریہرسل اسٹوڈیو میں جاری رہی، میشا شفیع جب اسٹوڈیو پہچی تو علی ظفر کو گلے سے لگا کر سلام کیا، ریہرسل کا عمل مکمل ہونے کے بعد میشا شفیع نے علی ظفر کو بائے بائے بھی اس طرح کہا۔ کنزہ منیر نے کہا ریہرسل کے درمیان ویڈیو بھی بن رہی تھی، دونوں گانے کے دوران 4 سے 5 فٹ دور کھڑے تھے میشا شفیع کے الزامات کا اچھی طرح علم ہے وہ جھوٹ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں