5

دیسی ساختہ بم اوربارود کا سراغ لگانے کا نیا طریقہ دریافت

لندن: اس ضمن میں برطانوی ماہرین نے بم دھماکے اور بارود کا سراغ لگانے کا ایک بالکل نیا طریقہ دریافت کیا ہے ۔کنگزکالج لندن اور نارتھ امبریا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر ایک ٹیکنالوجی وضع کی ہے جس میں آئن کروماٹوگرافی استعمال کی گئی ہے جسے ماس سپیکٹروسکوپی کی ایک قسم کہا جاتا ہے ۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے بارود کی معمولی مقدار میں بھی موجود کئی اجزا کا پتا لگایا جاسکتا ہے ۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں گھریلو اور دیسی ساختہ بم کئی وارداتوں میں استعمال ہوتے ہیں۔ اس پر کام کرنے والے ڈاکٹر میٹیو گیلیڈابائنو کہتے ہیں کہ اب تک واقعات میں استعمال ہونے والے بارود کی معمولی مقدار کو نوٹ کرنا بہت مشکل تھا لیکن اب اصل مجرم کے پسینے کی بھی شناخت کی جاسکتی ہے ، یہاں تک کہ گولی کے معمولی ذرات کو دیکھ کر بھی بارود کا پتا لگایا جاسکتا ہے ۔ڈاکٹرگیلیڈابائنو کے مطابق یہ طریقہ بہت تیزرفتار، موثر اور کم خرچ ہے جس میں ڈیٹا کا بھرپور جائزہ لیا جاتا ہے ، اس طرح بم دھماکے اور کسی بھی واردات سے بارودکا سراغ لگاسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں