7

وزیراعظم عمران خان کی گوادر میں ہوٹل پر دہشت گرد حملے کی مذمت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور شہید سیکیورٹی گارڈ کو خراج عقیدت پیش کیا۔  کے مطابق وزیراعظم نے گوادر میں دہشت گردوں کی جانب سے فائیو اسٹار ہوٹل پر کیے گئے حملے کی شدید مذمت کی ہے جب کہ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی تعریف بھی کی۔ عمران خان نے دہشت گردوں کےآپریشن کے دوران شہید سیکیورٹی گارڈ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ عمران خان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے قیمتی جانوں کو بچایا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے اس حملے سے اقتصادی منصوبوں کوناکام بنانے کی کوشش کی گئی تاہم دہشت گرد عناصر کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں حملہ آوروں نے داخل ہوکر سیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کردی جس سے وہ شہید ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں