2

جب تک بہادر سپوتوں کی مائیں ہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا : آرمی چیف

راولپنڈی: (عباس ملک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ماؤں کے عالمی دن پر شہدا کی ما ؤ ں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک وطن پر بیٹے قربان کرنے کا حوصلہ رکھنے والی مائیں موجود ہیں، اس ملک کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ ان ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جنکی قربانی کی بدولت ہم آج اس مقام تک پہنچے ہیں۔ جب تک بہادر سپوتوں کی مائیں موجود ہیں کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا۔دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی ماؤں کے نام سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انھوں نے تمام ماؤں خصوصاً شہدا کی ماؤں کو سلام پیش کیا ہے ۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ماں پیار، خیال، حفاظت اور بے لوث ہونے جیسے لافانی احساسات کا نام ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ماں صرف مادی رشتے کا نام نہیں، ایسا ہوتا تو ان کے جانے سے یہ رشتہ ختم ہو جاتا۔ ان ماؤں کو سلام جن کی قربانی کی بدولت آج ہم اس مقام تک پہنچے ،جنرل قمر باجوہ،ماں پیار، خیال اور بے لوث ہونے جیسے لافانی احساسات کا نام ہے،آصف غفور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں