2

گیس منصوبہ:ایران کیساتھ مفاہمتی طریقہ اختیار کریں :عمران خان

اسلام آباد:(عباس ملک) وزیراعظم عمران خان نے وزارت خزانہ کو گیس منصوبے پر ایران کے ساتھ تناؤ ختم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی اورکہا کہ ایران کے ساتھ گیس منصوبے کیلئے مفاہمتی طریقہ اختیار کیا جائے اور مل کر منصوبے پر عمل درآمد کے امکانات تلاش کئے جائیں، پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق وزارت پٹرولیم نے ایران کو خط کا جواب بھجوا دیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کا پابند ہے تاہم ایران پرعالمی پابندیاں ختم ہونے پرمنصوبہ مکمل کرلیں گے ،ذرائع کے مطابق ایران کے نوٹس پر غور کے لئے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ،جس میں وزیر اعظم نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے ضروری احکامات جاری کئے ، وزیراعظم نے اقوام متحدہ، امریکہ، یورپی کونسل سمیت دیگر فورمز کو قانونی یادداشت بھیجنے کی ہدایت کی،وزیراعظم نے کہا ایران پرعالمی پابندیاں منصوبے پرذمہ داریاں پوری کرنے میں رکاوٹ ہیں،عالمی اداروں سے گیس پائپ لائن منصوبے پر واضح پوزیشن لی جائے اور ایران سے گیس کی قیمت خرید پر بھی نظرثانی کا عمل شروع کیا جائے ،واضح رہے ایران نے 28 فروری 2019 کو گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کے لئے نوٹس بھجوایا تھا جس میں کہا گیا کہ اگر پاکستان پائپ لائن مکمل نہیں کرتا تو عالمی عدالت انصاف جائیں گے ۔ ایران پر پابندیاں گیس پائپ لائن منصوبے پرذمہ داریاں پوری کرنے میں رکاوٹ عالمی پابندیاں ختم ہونے پرمنصوبہ مکمل کرلیں گے ، وزارت پٹرولیم کا ایران کو جوابی خط

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں