2

آئی ایم ایف معاہدہ: کوئی چیز نہیں چھپائیں گے :فردوس عاشق

اسلام آباد، سیالکوٹ: (عباس ملک) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی جنگ لڑرہے ہیں،عمران خان ملک میں میرٹ کی بالادستی یقینی بناناچاہتے ہیں،عمران خان نئے پاکستان کی تشکیل کررہے ہیں، افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام سے اختیارات نچلی سطح پرمنتقل ہوں گے ،نیابلدیاتی نظام نئے پاکستان کی جانب پہلاقدم ہے ،مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی پریشانی کااحساس ہے ،عمران خان عوام کے حقوق کیلئے لڑرہے ہیں،مشکل وقت جلدختم ہوجائے گا،وزیراعظم لانگ ٹرم معاشی پالیسی لارہے ہیں،عوام کی طاقت سے “سٹیٹس کو”کوشکست دیں گے ۔ایک انٹرویو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کے حوالہ سے اپوزیشن سے کوئی چیز نہیں چھپائیں گے ، ڈیل فائنل ہونے پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے ، اعتماد کریں کبھی وہ فیصلے نہیں کریں گے جو پاکستان کے مفاد میں نہ ہوں، پرانے قرضوں کی قسطیں ادا کرنی ہیں، بجٹ اور تجارتی خسارے کوبھی کم کرنا ہے ،آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں، ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور ورلڈ بینک سے بھی بات کر رہے ہیں، اپنے لوگوں کو ریلیف دینے کے لئے ہر محاذ پر جا کر عوام کی جنگ لڑنی ہے ، اپوزیشن پارلیمنٹ کو چلنے دے اور مل کر چلائے ، یہ چیز میں نہیں مانتی کہ عوام کے مفاد میں جو چیز ہو گی اپوزیشن اسے نہیں مانے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہے اس میں جھوٹ سے اجتناب کیا جائے اور بہتان تراشی اور ایک دوسرے پر لعن طعن اور ہر طرح کے بے بنیاد پراپیگنڈے اور عوام کو گمراہ کرنے کی جو کوششیں ہیں اس حوالہ سے اپوزیشن کو رمضان المبارک میں سیز فائر پہ چلے جانا چاہیے ، حقائق پر مبنی بات کرنی چاہیے ۔ فردوس عاشق اعوا ن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے جتنے بھی قرضے لئے ہیں وہ معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے ہیں۔ غریب کی تکلیف کا احساس عمران خان سے زیادہ کسی کو نہیں ہو سکتا،ہر پالیسی غریب کے لئے بن رہی ہے ، اب خاندانوں اور ذاتی کاروبار کے لئے پالیسی نہیں بنے گی۔ عمران عوام کے حقوق کیلئے لڑرہے ہیں، لانگ ٹرم معاشی پالیسی لائیں گے ، خطاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں