5

پابندیوں کی وجہ سے سخت دباؤ میں ہیں : ایرانی صدر

تہران: امریکی پابندیوں نے معاشی صورتحال کو 1980-88 میں عراق کے ساتھ جنگ کے دوران معاشی حالات سے بھی ابتر بنا دیا ہے ۔ صدر روحانی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے ۔امریکہ نے اپنا پیٹریاٹ میزائیل دفاعی نظام مشرق وسطیٰ بھیج دیا ہے ۔ اس کے علاوہ امریکی بی52 بمبار طیارے بھی قطر کے فضائی اڈے پر پہنچ گئے ہیں۔گزشتہ ہفتے ایران نے جوہری معاہدے کے تحت دو وعدوں پر عمل کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا اور یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی بھی دی ہے ۔دوسری جانب ایرانی انقلابی گارڈز کے سینئر کمانڈر امیر علی نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے کی موجودگی ایران کیلئے خطرہ نہیں موقع ہے ۔ ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران پر موجودہ دباؤ کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں