27

ملت پارک: گھریلو جھگڑے پر باپ نے بیٹی قتل، بیوی کو شدید زخمی کر دیا

لاہور: ملت پارک کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر طیش میں آ کر باپ نے فائرنگ کر کے 20 سالہ بیٹی قتل جبکہ بیوی کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ ملت پارک کے علاقے مون کالونی کے وسیم کا کسی بات پر اپنی بیوی بسمہ سے جھگڑا ہو گیا۔ اس دوران وسیم نے طیش میں آ کر اس پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر وسیم کی بیٹی 20 سالہ نمرہ موقع پر ہی ہلاک جبکہ بیوی بسمہ شدید زخمی ہو گئی۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی بسمہ کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ نمرہ کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔ ہسپتال میں زخمی بسمہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں